اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے وزیر تعلیم شفقت محمود کے دفتر میں ملاقات کر کے پارٹی کی فتح حکومت بننے اور انہیں وزیر تعلیم و فنی تربیت کی وزارت سنبھالنے پر مبارک باد دی۔اس موقع پر انہوں نے فنی تربیتی اداروں کے بارے میں ویزر تعلیم کو آگاہ کیا۔شفقت محمود نے کہا ہم نے چار قسم کی ٹاسک فورسز بنا دی ہیں جن میں اڑھائی کروڑ بچوں کی اسکولں میں آمد،یکساں نصاب تعلیم،اداروں کی بہتری اور فنی تعلیم کی بہتری کے لئے حدف مقرر کئے ہیں ان کا کہنا تھا انشاء اللہ ستمبر میں وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔
انجینئر افتخار چودھری نے وزیر تعلیم کو بیرونی ملک پاکستانی اسکولوں کی حالت زار سے آگاہ کیا خصوصا جدہ میں پاکستانی اسکولوں اور قونصلیٹ حکام کی سست روی کا ذکر کیا۔چودھری شفقت محمود نے کہا انشاء اللہ ان چیلینجز سے اچھے انداز میں نپٹا جائے گا۔