مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی و دیگر نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

PML-N Azad Kashmir UK

PML-N Azad Kashmir UK

لوٹن برطانیہ (تیمور لون) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی ، راجا محمد ادریس سیکرٹری جنرل ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ ، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ چوہدری عبدالرحمن آرایئں ، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ چوہدری جہانگیر,مرزا توقیر جرال سینئر نائب صدر ٹو سینٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ،مرکزی عہدیدار ن لیگ آزاد کشمیر فرزان عزیز پوٹھی ، راجہ محمد نواز مرکزی نائب صدر ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا توصیف کیانی کو آرڈینٹر یوتھ ونگ ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ ، سردار نفیس اگہاروی نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا امجد فاروق ترجمان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، طارق جمیل راجا جنرل سیکرٹری ساؤتھ ذون مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، سردار محمد فاروق خان فنانس سیکرٹری ن مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا ماسٹر نثار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر لیوٹن برطانیہ برانچ و دیگر نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فتنہء پرویزی اور دورِ آمریت میں جمہوریت کی بحالی کے لئے مردانہ وار جدو جہد کرنے والی آہنی عصاب کی مالک قاہدِ پاکستان کی باصفاو باوفا بیوی اور دُخترِ پاکستان کی نڈر ماں سابق خاتونِ اوّل بیگم کلثوم نواز کی وفات قومی سانحہ ہے۔

خاوند کو بیمار بیوی اور بیٹی کو بیمار ماں سے دور رکھا گیا انہیں جہموریت کے لئے آواز اٹھانے کی سزا دی گئی ہم کبھی نہیں بھولیں گے ۔اللہ پاک میاں صاحب ، محترمہ مریم نواز اور تمام خاندان کو مصیبت کی اس گھڑی کو استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے آمین اور اللہ پاک مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے آمین۔