سعودی عرب اور امارات یمنی شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں: مائیک پومپیو

Mike Pompio

Mike Pompio

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کانگریس کو بتایا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں یمن میں تنازع کے خاتمے کی غرض سے جاری فوجی آپریشن کے دوران میں شہریوں کے جانی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔

پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے کانگریس کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی اور اماراتی حکومتیں شہریوں اور شہری انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے خرشات کم سے کم رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس تنازع کا خاتمہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قومی سلامتی کی ترجیح ہے۔

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ امریکا یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی حمایت جاری رکھے گا۔انھوں نے بھی بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی اور اماراتی حکومتیں یمن میں شہریوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کم سے کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔