زیارت (جیوڈیسک) ماری پیٹرولیم نے بلوچستان میں زیارت کے مقام پر تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔
ماری پیٹرولیم لمیٹڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے بلوچستان میں زیارت کے مقام سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 1500 بیرل تیل نکل رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق تیل کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی اور خام تیل کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کچھ کمی ضرور آئے گی۔