سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 59300 روپے ہو گیا

Gold Prices

Gold Prices

کراچی (جیوڈیسک) سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 59300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 50840 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1207 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور300 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی پشاور اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 59300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 50840 روپے ہو گئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 685.87 روپے پرمستحکم رہی ہے۔