بادغیس (جیوڈیسک) افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس میں پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
بادغیس کے پولیس ترجمان نقیب اللہ امینی کے مطابق طالبان کے بادغیس کے علاقے بند سبزی کی پولیس چوکی پر حملے کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی جس میں 22 طالبان دہشت گرد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔
تاہم طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ا ور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔
طالبان نے 2 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے کا بھی دعوی کیا ہے۔