میں سلطنت کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار ہوں — دی ڈونکی کنگ کا ٹریلر ریلیز

The Donkey King

The Donkey King

واشنگٹن (جیوڈیسک) اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کے گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والے ٹیزر میں منگو دھوبی کے خواب میں بادشاہ بن جانے کی کہانی نے تو مداحوں کو خوب متاثر کیا ہی تھا اور اب اس کا ٹریلر بھی خوب مقبول ہو رہا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘آزاد نگر’ کے بادشاہ (شیر) کی ریٹائرمنٹ کا وقت قریب ہے اور وہ اپنی بادشاہت کسی اور کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔

مختلف جانور خود کو اس عہدے کا اہل ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایسے میں چالاک لومڑی کو منگو دھوبی (گدھے) کا خیال آتا ہے اور وہ اس کا نام پیش کردیتی ہے۔

منگو یہ سن کر تھوڑا گھبراتا ہے اور کہتا ہے کہ ‘یہ مجھ سے نہیں ہوگا، میں گدھا ہی ٹھیک ہوں’، لیکن پھر وہ اس کے لیے تیار ہوجاتا ہے اور لومڑی سے کہتا ہے، ‘میں سلطنت کا بوجھ اٹھانے کے لیے تیار ہوں لیکن وزن 30 کلو سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے’۔