جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی مقبول بٹ شہید اور فہیم اکرم شہید کی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ سردار امجد اشرف

Maqbool Butt Shaheed

Maqbool Butt Shaheed

اولڈھم برطانیہ (تیمور لون) فہیم اکرم قومی کی تحریک کا ایک عظیم سپاہی تھا جس نے مادر وطن کی قومی آزادی اور عظیم سماج کی تخلیق کے لئے اپنی جان دی تھی۔ جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی مقبول بٹ شہید اور فہیم اکرم شہید کی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔

ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے صدر سردار امجد اشرف نے اولڈھم میں برطانیہ برانچ کے ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے نظریات اور اافکار کو بہترین اور جدید بنیادوں پر آگے لے کر جائیں گے اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے اداروں کو وع بناتے ہوئے اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے جدو جہد کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ اپنی پالیسیوں کو بہتر بناتے ہوئے بین الاقوامی دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی جس کے لئے برطانیہ سے روابط کا سلسلہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اجلاس سے ندیم اسلم ، نثار احمد ، واجد ایوب ، سیماب الطاف، ذوہیب حسرت ، ذوہیب افضل ، عارف اور سلیم یاس نے بھی بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔