گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے، قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 91 پیسے فی یونٹ رہی اور صارفین سے اگست میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے لہذا صارفین پر آئندہ ماہ 16 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے چکی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا ہے۔