شام پر ایرانیوں کا میزائل حملہ، 10 سے زیادہ شہری جاں بحق

Missile Attack

Missile Attack

الاہواز (جیوڈیسک) ایران میں مقامی حلقوں کی جانب سے بعض وڈیو کلپس گردش میں آئے ہیں جن میں ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے شام میں البوکمال کے علاقے پر داغے گئے چھ بیلسٹک میزائلوں میں سے دو میزائلوں کو مغربی ایران میں کرمانشاہ کے نزدیک جوانرود کے علاقے میں گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاسداران کا دعوی ہے کہ یہ میزائل اہواز میں فوجی پریڈ پر ہونے والے حملے کے انتقام میں داغے گئے۔

وڈیو کلپس میں ایک میزائل کو سراب یاوری گاؤں میں گرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں زرعی کاشت اور باغیچے برباد ہو گئے۔