ہم انڈونیشیا کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہیں: صدر ایردوان

 Rizb Tayyip Erdoğan

Rizb Tayyip Erdoğan

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی انڈونیشیا کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے تیار ہے۔

صدر ایردوان نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیت کا اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی کی وجہ سے ہلاک ہونے والے بہن بھائیوں کے لئے میں اللہ سے رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔ ہم انڈونیشیا کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے پیغام کو ترکی اور انگریزی دونوں زبانوں میں شئیر کیا ہے۔