نادرا میگا آفس گوجرانوالہ عوام کے لیے رحمت کے بجائے زحمت

Nadra

Nadra

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) نادرا آفس میں سمارٹ کارڈ نارمل کی فیس 750 اور آرجنٹ فیس 1500 ہے جب کے نادرا آفس میں عوام کو یہ گائیڈ کیا جا رہا ہے کے نارمل فیس 1500 ہے اگر کوئی یہ پوچھ لے کے فیس تو 750 ہے تو یہ بتایا جاتا ہے کے 750 والی آپشن ختم ہو گئی ہے اب MINIMUM 1500 والا ہی بن رہا ہے۔

عوام کو دھوکے سے لوٹا جا رہا ہے یہ سنٹر تو عوام کی سہولت کیلئے بنایا گیا ہے جب کے اس کو ہی عوام کو ذبح کرنے کے لیے استمعال کیا جا رہا ہے۔ اگر کوئی زیادہ پریشر ڈالے تو اُسکا 750 فیس میں نارمل سٹیٹس پر سمارٹ کارڈ بنا دیا جاتا ہے۔

عوام کو خبردار کیا جاتا ہے کے نارمل فیس 750 ہے جو کہ 01 مہینے بعد مل جاتا ہے۔ اگر عوام کا یہ معاشی قتل عام بند نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ شکریہ