اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو جہاز تک پہنچانے والا برج گر گیا

Islamabad International Airport

Islamabad International Airport

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جہاز سے منسلک کنیکٹ برج گر گیا۔ برج گرنے کے باعث ایک شخص زخمی ہو گیا تاہم وہاں کھڑا نجی ایئرلائن کا طیارہ محفوظ رہا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریباً 13 سال کے عرصے میں مکمل ہونے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح یکم مئی 2018 کو کیا تھا۔

جدید ترین سہولیات سے آراستہ، 2 رن وے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔