جمال خاشقجی کی گمشدگی باعث تشویش ہے : ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اس پر تشویش ہے اور امید ہے کہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال اصل صورتحال کا کسی کو معلوم نہیں مگر ان کے بارے میں بعض بُری خبریں گردش کر رہی ہیں جو ناپسندیدہ ہیں۔

یاد رہے کہ جمال خاشقجی گزشتہ ہفتے استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

ترک حکام نے اس سلسلے میں ریاض حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔