پی پی 165 کے بنیادی مسائل سے ناواقف نمائندے

Election

Election

تحریر : امتیاز علی شاکر:کاہنہ نولاہور

پی پی 165 کے ضمنی الیکشن میں ماضی کی طرح ن لیگ میدان مارے گی یا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی سپورٹ سے کامیابی تبدیلی کامقدر بنے گی اس بات کا فیصلہ تو 14 اکتوبر کے دن ہو ہی جائے گا۔پی پی 165 کے گنجان آباد علاقہ کاہنہ جس کی آبادی تین لاکھ سے زیادہ ہے کے عوام کی اصل بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں کے بنیادی مسائل پرتوجہ تودورکی بات ہے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے ن لیگی امیدوارملک سیف الملوک کھوکھراورپی ٹی آئی کے امیدوارچوہدری منشاسندھواپنے حلقے کے بنیادی مسائل سے واقف ہی نہیں ہیں اوراس سے بھی زیادہ تکلیف دہ حقیقت یہ ہے کہ یہاں کے عوام بھی اپنے اصل مسائل اس طرح سے اجاگرکرتے نظرنہیں آتے جیسی کہ ضرورت ہے۔

آج سے 30سال قبل جب کاہنہ کی آبادی لگ بھگ 20ہزارہواکرتی تھی تب جوپرائمری سکول دستیاب تھے وہ آبادی کے لحاظ سے ناکافی تھے بدقسمتی سے یہ کہناپڑتاہے کہ آج جبکہ کاہنہ کی آبادی تین لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے تب بھی وہی پرائمری سکول چند کمروں کے اضافے اورکھیل کے میدان کے خاتمے کے ساتھ انتہائی ناکافی ہیں۔

پرائیوٹ سکول من مانی فیسوں اورانتہائی ناقص انتظامات کے ساتھ عوام کی جیبوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے مستقبل کے ساتھ بھی ناانصافی کرتے نظرآتے ہیں۔ کاہنہ میںبچوں کیلئے کھیل کا ایک بھی میدان نہیں،ایک بھی عوامی پارک نہیں جہاں لوگ صبح کی سیریاواک کرسکیں،بچوں یاخواتین کیلئے ایک بھی تفریحی مقام نہیں۔یہاں پینے کے صاف پانی کامسئلہ انتہائی توجہ طلب ہے،رہائشی دوردرازغیرآبادعلاقوں سے پانی بھرکرلاتے ہیں یابازارسے خریدکرپینے پرمجبورہیں۔انڈس ہسپتال کاہنہ کے قیام کے بعدکاہنہ و گردونواح کے عوام کوعلاج معالجے کی بہترسہولیات ملناشروع توہوگئی ہیں پرابھی مزیدحکومتی توجہ کی ضرورت ہے،کاہنہ ہسپتال میں جلد،دانتوں،ہڈی وجور، نفسیات، چائلڈ اور دیگرکئی امراض کے معالجین کی کمی ہے جسے پوراکرناباقی ہے۔

مین فیروزپورروڑسے لے کرکاہنہ کے تمام چھوٹے بڑے راستوں جن میں قابل ذکرکچاشہزادہ روڑ کاہنہ نوپرناجائزتجاوزات کی بھرما رہے۔ مین فیروزپورروڑ کے دونوں اطراف قبضہ مافیاکاراج ہے جسے خود سیاستدان سپورٹ کرتے نظرآتے ہیں۔کاہنہ کے ساتھ اردگردکے کم وبیش سو دیہات منسلک ہیں اس کے باوجود کاہنہ میں نادرہ کادفتردستیاب نہیں،لوگ شناختی کارڈ،ب فارم اور دیگرکاموں کیلئے اپنے بزرگوں اورمائوں بہنوں کے ساتھ اندرون لاہوریامصطفے آباد(للیانی)جانے پرمجبورہیں۔ن لیگ کے گزشتہ دورمیں گلیوں اورسیوریج کے بیشمارمنصوبوں کے باوجودیہاں سیوریج،گیس،پی سی سی کے مسائل بڑی تعداد میں قابل توجہ ہیں ۔یاد رہے کہ راقم کامقصدپی پی165کے بنیادی مسائل کوارباب اختیاراورمنتخب نمائندوں کے سامنے رکھناہے نہ کہ ن لیگ کی سابقہ حکومت یاپی ٹی آئی کی موجودہ حکومت پر تنقید کرنا نہیں!

Imtiaz Ali Shakir

Imtiaz Ali Shakir

تحریر : امتیاز علی شاکر:کاہنہ نو لاہور
imtiazali470@gmail.com.03134237099