ایران کے حوالے سے زیادہ کڑی پالیسی چاہتے ہیں: عمانویل ماکروں

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے صدر عمانویل ماکروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ پیرس میں ایرانی اپوزیشن کی کانفرنس پر حملے کی جس کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا تھا، آیا اُس کے احکامات ایرانی حکام کے اعلی حلقوں کی جانب سے جاری کیے گئے۔

جمعے کے روز ماکروں کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابھی تک تفصیلات کے منتظر ہیں جب کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے دو مرتبہ بات چیت کے دوران ان کے سامنے کوئی چیز پیش نہیں کی۔

فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ وہ ایران کے حوالے سے کبھی سادہ لوح نہیں رہے اور انہوں نے یہ گمان بھی نہیں رکھا کہ یہ معاملہ آسان ہو گا۔

ماکروں نے زور دے کر کہا کہ ایران کے حوالے سے زیادہ کڑی پالیسی اپنائی جانی چاہیے۔