یمن (جیوڈیسک) یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے سعودی عرب کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی پُراسرار گم شدگی کے واقعے کے تناظر میں مملکت کو نقصان پہنچانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے مقابلے میں اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انھوں نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی حکومت سعودی عرب کی خودمختاری اور خطے میں اس کی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتی ہے۔