انو ملک پر ہراسگی الزامات، سمیر انجان دفاع میں اٹھ کھڑے ہوئے

Anu Malik

Anu Malik

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ فلموں کے شاعر سمیر انجان، انوملک پر لگنے والے جنسی ہراسگی کے الزامات پر ان کے دفاع میں سامنے آ گئے.

انہوں نے کہا 2001 میں جب شویتا پنڈت اپنی والدہ کیساتھ آڈیشن دینے آئی تھیں اس وقت میں بھی وہیں موجود تھا، انوملک نے شویتا کو بیٹا کہہ کر مخاطب کیا اور کہا ’’بیٹا آپ کچھ گانا سنانا چاہتی ہیں تو سناؤ‘‘۔

شویتا نے اس وقت کہا میں کسی دوسرے کمرے میں گانا سنانا چاہتی ہوں جس پرانو ملک نے کہا نہیں یہاں سمیر جی موجود ہیں اور میں چاہتا ہوں وہ بھی تمہاری آواز سنیں۔ انہوں نے کہا میرے لئے حیران کن بات یہ ہے کہ لوگ بغیر ثبوت انو ملک پر الزام لگا رہے ہیں۔