خاشقجی کیس کے حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں: بولٹن

John Bolton

John Bolton

استنبول (جیوڈیسک) امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے کہا ہے کہ استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے معاملے پر سعودی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا جمال خاشقجی کے حوالے سے مکمل تفصیلات جاننا چاہتا ہے اور اس حوالے سے سعودی عرب کےساتھ مکمل رابطے قائم ہیں۔

روس کے “ایکو ماسکووی” ریوڈیو کی رپورٹ کے مطابق وائیٹ ہائوس کے مشیر اور صدر ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر بھی اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا کا اہم ترین اتحادی ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ امریکا خاشقجی کیس کے حوالے سے تفصیلات اکٹھی کر رہا ہے۔ خاشقجی کیس کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو ہی اقدامات اٹھائیں گے۔

ادھر ترکی کے صدر طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ وہ آج منگل کو جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے تفصیلات بیان کریں‌ گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حکمراں جماعت “آق” کے اجلاس کے دوران خاشقجی کیس کی تفصیلات بیان کریں‌ گے۔