سعودیہ نے ادھار تیل اور 3 ارب ڈالرز کے بدلے کوئی شرط نہیں رکھی: وزیر خارجہ

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تین سال کے لیے ادھار تیل اور 3 ارب ڈالرز کے بدلے پاکستان پر کوئی شرط عائد نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی عرب میں ملازمت کا حالیہ سعودی ریلیف سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کئی بار ادھار تیل ملنے میں ناکامی کے بعد اس بار ملی کامیابی کو ’’مدینے والے کا کرم‘‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘میں سمجھتا ہوں مدینے والےکا کرم ہوگیا’۔

وزیرخارجہ کا نواز شریف کے بارے میں کہنا تھا کہ نواز شریف کا خاندان اب انہیں سعودی شاہی خاندان کے رڈار پر نظر نہیں آتا۔