افغانستان، صوبہ میدان وارداک میں خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک

Afghanistan Suicide Attack

Afghanistan Suicide Attack

افغانستان (جیوڈیسک) افغان صوبے میدان وارداک میں خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

محکمہ پولیس کے ترجمان حکمت اللہ درانی کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے بم لادی گاڑی کے ذریعے میدان وارداک پولیس مرکز کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

علاقے کے اسپتال نے اعلان کیا ہے کہ اس واقع میں زخمی ہونے والے 31 زخمیوں کو زیر ِ علاج لے لیا گیا ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔