خاشقجی کیس میں سعودی عرب نے دھوکہ نہیں دیا

Donald Trump

Donald Trump

استنبول (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس میں مجھے دھوکہ نہیں دیا ہے۔

امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت خاشقجی کے قتل کے حوالے سے ابھی مزید معلومات حاصل کررہی ہے، تاہم مجھے نہیں لگتا کہ سعودی عرب میرے ساتھ اس حوالےسے کوئی غلط بیان کی ہے۔

دو روز قبل سعودی عرب کے پرسیکیوٹر جنرل سعود المعجب نے استنبول میں اپنے ترک ہم منصب عرفان فیدان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے دونوں رہ نمائوں میں طویل بات چیت ہوئی۔

ادھر ترک وزیرخارجہ مولود جاویش اوگلو نے کہا ہے کہ سعودی پراسیکیوٹر جنرل اور عرفان فیدان کے درمیان خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ ہوا ہے جو کیس کی تحقیقات آگے بڑھانے میں مفید ثابت ہوں‌ گی۔