شاہ رخ کا 53 ویں سالگرہ پر مداحوں کیلئے ’زیرو‘ تحفہ

Shah Rukh

Shah Rukh

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی 53 ویں سالگرہ پر مداحوں کو فلم ’زیرو‘ کے ٹریلر کا تحفہ دیا ہے۔

شاہ رخ خان اب تک متعدد سپر ہٹ فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جس میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’بادشاہ‘، ’دل تو پاگل ہے‘، کبھی خوشی کبھی غم‘، ’چک دے انڈیا‘، اور ’ڈبلیکیٹ‘ شامل ہیں۔

شاہ رخ خان نے کلینڈر کی تاریخ بدلتے ہی اہل خانہ کے ساتھ سالگرہ کے دن کا آغاز کیا اور کیک کاٹا جس کی تصاویر انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر بھی شیئر کیں۔

بعد ازاں کنگ خان نے اپنے گھر منت کے باہر کھڑے ہو کر تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔