پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنی اقتصادی پابندیوں کو ختم نہیں کرتا تو جوہری اسلحہ سازی کے پروگرام کا دوبارہ آغاز کیا جا سکتا ہے۔
شمالی کوریائی وزارت خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی اور جنوبی کوریائی حکومتوں نے شمالی کوریا پر پابندیوں کے ذریعے دباؤ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔
شمالی کوریائی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکہ اپنے موقف میں تبدیلی پیدا نہیں کرتا تو شمالی کوریا اپنی اقتصادی ترقی کے لیے جوہری قوت میں اضافہ کر سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریائی سفارتکار سے اگلے ہفتے کے دوران ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔