لاہور (جیوڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قریب تھانہ رنگ محل کے ایس ایچ او زاہد محمود راٹھور قاتلانہ حملے کے نتیجے میں گن مین اور ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق انسپکٹر زاہد محمود راٹھور کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے اُس وقت فائرنگ کی، جب وہ مریدکے میں واقع اپنی رہائش گاہ سے لاہور آر ہے تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او زاہد محمود شدید زخمی ہوئے جبکہ ان کا گن مین اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
انسپکٹر زاہد محمود کی گاڑی پر نامعلوم کار سوار حملہ آوروں نے اُس وقت فائرنگ کی، جب وہ مریدکے میں واقع اپنی رہائش گاہ سے لاہور آر ہے تھے—۔جیو نیوز اسکرین گریب ایس ایچ او زاہد محمود کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
دوسری جانب واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے، جس میں پہلے ہی مقتول زاہد محمود کا بھائی اور بھتیجا نشانہ بن چکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی انسپکٹر زاہد محمود پر حملے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔