افغانستان: چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ،13 حفاظتی اہلکار ہلاک
Posted on November 6, 2018 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Afghan Army
افغانستان (جیوڈیسک) آج صبح افغان فوج اور پولیس کے ایک چیک پوائنٹ پر طالبان کے حملے میں کم از کم 13 حفاظتی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
صوبائی حکام کے مطابق، غزنی صوبے کے خوگیانی ضلع میں اس حملے کے بعد اضافی دستے روانہ کر ديے گئے ہیں۔
صوبائی گورنر کے ترجمان عارف نوری کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں 7 فوجی اور 6 پولیس اہلکار تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ جھڑپ تین گھنٹے تک جاری رہی جس میں چ طالبان جنگجو ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com