ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بہترین اداکار ہونے کے ساتھ بے حد نرم دل انسان بھی ہیں جو دوسروں کی مدد کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اسکرین کے ساتھ لوگوں کے دلوں پر بھی راج کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ننھے بچے نے سلمان خان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ سلمان خان کو جیسے ہی پتہ چلا وہ فوراً بچے سے ملنے ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال پہنچے اور ناصرف بچے سے ملاقات کی بلکہ وارڈ میں موجود تمام بچوں سے ملے اور ان کے معصوم چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کی وجہ بنے۔
سلمان خان کی بچے سے ملنے کی ویڈیو اسپتال میں موجود ان کے ایک اور مداح نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کینسر کے مرض میں مبتلا بچہ اپنے پسندیدہ اسٹار سے مل کر کتنا خوش ہے۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بہترین اداکار ہونے کے ساتھ بے حد نرم دل انسان بھی ہیں جو دوسروں کی مدد کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اسکرین کے ساتھ لوگوں کے دلوں پر بھی راج کرتے ہیں۔