فرانس : عورت کی اسپتال کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد پولیس کی کامیاب کارروائی

Police

Police

پیرس (جیوڈیسک) ایجنسیاں فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک میں ایک عورت کی اسپتال میں بم دھماکے کی دھمکی کے بعد سکیورٹی آپریشن جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال کو محفوظ بنا لیا گیا ہے۔

اس شہر کے ایک مقامی اخبار لا وئیکس ڈیو نارڈ نے بدھ کو اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی تھی کہ ایک عورت نے اسپتال میں بم دھماکے کی دھمکی دی ہے۔ پولیس نے اس کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔

اس اخبار نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پولیس کی کارروائی کی تصاویر بھی جاری کی ہیں اور ان میں پولیس کی گاڑیوں نے علاقے کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے۔ فوری طور پر عورت کی شناخت اور اس کی دھمکی کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔