امریکہ پر انحصارکی ضرورت نہیں، یورپی فوج تشکیل دی جائے: امانوئل ماکروں

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے صدر امانوئل ماکروں نے یورپی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ برّاعظم کو درپیش خطرات سے نمٹا جا سکے۔

گزشتہ روز گفتگو میں ماکروں کا کہنا تھا کہ جب تک ہم ایک حقیقی یورپی فوج کے حامل نہیں ہوتے اُس وقت تک یورپ میں رہنے والوں کی حفاظت ممکن نہیں ہے ۔

فرانس کے صدر نے روس کی جانب سے یورپ کے لیے پیدا کیے جانے والے خطرات کی جانب توجہ دلائی۔

انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ یورپ کو اس کی قدرت ہونی چاہیئےکہ وہ امریکہ پر انحصار کے بغیر تن تنہا اپنا دفاع کر سکے۔

ماکروں نے یورپ کے عوام میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی اور قوم پرستی سے خبردار کیا۔

فرانس کے صدر کے مطابق آئندہ سال مئی میں ہونے والے یورپی یونین کے انتخابات میں دائیں بازو کے حلقوں کی بڑی کامیابی کا امکان ہے۔

ماکروں نے زور دیا کہ اس رجحان کے خلاف مزاحمت کی ضرورت ہے۔

ماکروں نے باور کرایا کہ یورپی یونین ،،، امن اور ترقی کے واسطے ایک منصوبہ ہے جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

فرانسیسی صدر کے نزدیک حالیہ عرصے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں نے یورپ کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرات پیدا کر دیے ہیں۔