آسٹریلیا میں چاقو کے وار سے ایک شخص ہلاک، حملہ آور گرفتار

Australia Knife Attack

Australia Knife Attack

ملبرن (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے شہر ملبرن میں ایک مشتبہ حملہ آور نے چاقو کے وار سے ایک شخص قتل کر دیا وکٹوریا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈیوڈ کلیٹون نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو چاقو سے ڈرانے والے ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا جس کے بعد اسے پولیس کی نگرانی میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت اب تشویشناک ہے۔

اس واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ علاقے کو لوگوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔

ڈیوڈ کیلٹون کے مطابق، ’’تین لوگوں کو چاقو کے حملے میں زخمی کیا گیا۔ بدقسمتی سے ان میں سے ایک موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔‘‘ پولیس سپرنٹنڈنٹ کا مزید کہنا تھا، ’’ابھی تک اس واقعے کا بظاہر دہشت گردی کوئی تعلق نظر نہیں آ رہا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جائے گی۔‘‘ اس واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ علاقے کو لوگوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔

قبل ازیں وکٹوریا پولیس کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا، ’’پولیس کو ابتدائی طور پر ایک کار میں آگ لگنے کی رپورٹ ملی تھی۔ ایک شخص کو واقعے کے مقام سے گرفتار کر کے پولیس کی نگرانی میں ہسپتال پہنچایا گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔‘‘ اس بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ کچھ لوگوں کو چاقو کے زخم لگنے کے بعد ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔