ڈبلن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) سابق وزیراعظم آزادکشمیر اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے آئرلینڈ کا دورہ کیا اس دورے کا مقصد کشمیر میں بھارت کی طرف سے کیے جانے والے ظلم و بربریت کو عالمی برادری کے سامنے پیش کرنا تھا اس سلسلے میں انہوں نے ڈبلن میں ایک ملین مارچ کا انعقاد بھی کیا اس دوران انہوں نے ہمارے نمائندہ سے بھی خصوصی ملاقات کی انہوں نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس سے قبل چار ملین مارچ کیے ہیں۔
پہلا لندن میں دوسرا نیویارک میں تیسرا برسلز میں چوتھا برلن میں اور پانچواں ڈبلن میں ان تمام مارچز کا مقصد کشمیر میں ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی توجہ اس طرف مرکوز کروانا ہے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا ہوچکی ہے اس لئے میں نے یورپ میں کشمیر ویک کا اہتمام کیا تاکہ انٹرنیشنل کمیونٹی کشمیر میں ہونے والے ظلم کا نوٹس لے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے یہ یورپین انسانی حقوق کے بڑے دعوے کرتے ہیں یہاں اگر کوئی چھوٹا سا بھی واقعہ ہوجائے تو اس پر یہ بڑا شور مچاتے ہیں اور اس پر انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں لاکھوں لوگ شہید ہو چکے ہیں لیکن عالمی برادری اس پر نظریں بند کیے ہوئے ہیں۔
میرا خیال ہے کہ یہ ان کا ڈبل اسٹینڈر نہیں ہونا چاہیے میں نے یورپ کے تمام دارالحکومتوں میں مظاہرے بھی کروائے ہیں اور جتنے بھی فورمز ہیں یورپین پارلیمنٹ ۔ہاوس آف کامن ۔عالمی عدالتیں اور انسانی حقوق کے جتنے بھی ادارے ہیں ان سب سے مل رہا ہوں اور پھر یونائیٹڈ نیشن کمیشن انسانی حقوق کی رپورٹ آنے کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ انٹرنیشنل کمیونٹی بالخصوص یورپ کو آنکھیں کھولنی چاہیے اور اس ظلم پر اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔