مسلئہ کشمیر پر آپکے قائد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی محنت کاوشوں کا اعتراف کرتا ہوں۔ راجہ فاروق حیدر

Raja Farooq Haider

Raja Farooq Haider

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے فرانس کے دار الحکومت پیرس میں پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی کی طرف سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلئہ کشمیر پر آپکے قائد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی محنت کاوشوں کا اعتراف کرتا ہوں مقبوضہ کشمیر کی ماوں کے سامنے انکے بچوں کو گولیوں سے چھلنی خون سے لت پت لاشیں دیکھ کر کلیجہ پھٹتا ہے دل خون کے آنسوں روتا ہے دیگر کشمیری قائدین سمیت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کیساتھ مل کر بحثیت کارکن کام کرنے کیلئے بھی تیار ہوں وزیراعظم آزادکشمیر پارٹیاں اپنی اپنی نظریے بھی مختلف ہونا فطرتی عمل ہے کوئی بری بات نہیں لیکن بھارت کے خلاف تمام کشمیری ڈٹ جائیں۔

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے ماورائے عدالت ہزارں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ۔انڈیا ایک ہندو ملک ہو کر کس کی سنتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے ہزاروں مرد و خواتین کو بینائی سے بھی محروم کر دیا ہے ۔عالمی طاقتیں کردار ادا کریں ۔اور انڈیا پر پابندیا ں لگائے اور جب تک انڈیا کشمیری مسلمانوں پر ظلم و جبر بند نہیں کرتا ،اس کا سوشل بائیکاٹ اور مکمل پابندیا ں لگائی جائیں ۔انھوں نے کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کے صحافیوں کو دورہ فرانس کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری ریاض پاپا ۔جنر سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ اشفاق احمد ۔نعیم چوہدری ۔راجہ علی اصغر اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا ۔اور کشمیریوں کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا ۔اورنہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی بربریت کودنیا کے سامنے لانے کا عہد کیا۔