مولانا سمیع الحق کے خاندان نے پولیس کی ’قبر کشائی‘ کی درخواست مسترد کر دی

Maulana Sami ul Haq

Maulana Sami ul Haq

نوشہرہ (جیوڈیسک) مولانا سمیع الحق کے خاندان نے پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس کی جانب سے قبر کشائی کی درخواست مسترد کر دی۔

راولپنڈی پولیس نے مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی کے لیے باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی ضروری ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ کو ارسال کر دی ہے جب کہ قبر کشائی کے لیے سول جج محمد ولی مہمند کو جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے مولانا سمیع الحق کے ورثاء کو قبر کشائی کے لیے 20 نومبر کے سمن جاری کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب مولانا عرفان الحق کا کہنا ہے کہ جے یو ائی (س) مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی کی استدعا کو یکسر مسترد کری ہے۔

مولانا عرفان الحق کے مطابق قبرکشائی غیر شرعی فعل ہے اور ہم مولانا سمیع الحق کی لاش کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ قانون میں پوسٹ مارٹم کرانے یا نہ کرانے کا اختیار ورثا کے پاس ہے۔

خیال رہے کہ جے یو آئی (س) کے سربراہ اور سابق سینیٹر مولانا سمیع الحق کو دو نومبر کو راولپنڈی میں ان کی رہائشگاہ پر قتل کر دیا گیا تھا۔