بغداد (جیوڈیسک) عراق کے شمالی شہر تکریت میں ایک کار بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کو اس کار بم دھماکے کے نتیجے میں دس سے زیادہ گاڑیوں کو آگ لگ گئی ۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس کار بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
دارالحکومت بغداد کے شمال میں کوئی ایک سو کلومیٹر دور واقع تکریت میں2017ء میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کی شکست کے بعد کم ہی بم دھماکے ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر امن وامان کی صورت حال بہتر ہے۔تکریت عراق کے سابق مصلوب صدر صدام حسین کا آبائی شہر ہے۔