لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ ان کی وزارت اعظمیٰ سے معزولی بریگزٹ مرحلے کو آسان نہیں بنائے گی۔
سکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مے نے کہا کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا عمل ایک انتہائی اہم ہفتے میں داخل ہو گیا ہے۔
مے نے یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے ڈرافٹ سمجھوتے کا دفاع جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ممکنہ عدم اعتماد کے ووٹ کے ساتھ ان کی عہدے سے معزولی بریگزٹ مرحلے میں آسانی پیدا نہیں کرے گی۔
مے نے کہا کہ 25 نومبر کو متوقع یورپی یونین رہنماوں کے اجلاس میں برطانیہ مستقبل میں یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کی نوعیت کے بارے میں زیادہ تفصیلی سمجھوتہ کر سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 7 دن برطانیہ کے مستقبل کے لئے انتہائی اہم ہوں گے۔
ڈرافٹ سمجھوتے میں آزاد آمد و رفت کے خاتمے ، یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان واحد کسٹم زون کے قیام اور 29 مارچ 2019 کو برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد 21 ماہ کے عبوری مرحلے کا آغاز کروائے جانے پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ حزب اقتدار کنزرویٹو پارٹی میں سمجھوتے کے مخالف اسمبلی ممبران پارٹی چئیر مین اور وزیر اعظم تھریسا مے کے بارے میں عدم اعتماد کی ریزولیوشن پیش کرنے اور رائے شماری کروانے کے لئے دستخط جمع کر رہے ہیں۔