دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دے دی

Dubai Test

Dubai Test

دبئی (جیوڈیسک) یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ کے نتیجے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روز کیویز نے اننگز کا آغاز کیا تو روس ٹیلر 49 اور ٹام لیتھم 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے بازوں نے اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے مجموعی اسکور 146 تک پہنچایا تو لیتھم 50 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ٹیلر بھی 82 رنز بنا کر بلال آصف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ہنری نکلز 77 رنز، واٹلنگ 27، گرینڈ ہوم 14 اور ایش سودھی 2 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، دوسری اننگز میں یاسر شاہ اب تک 4، حسن علی 3 اور بلال آصف ایک وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

گزشتہ روز یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کیویز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے فالو آن کرایا تو پاکستان کو مہمان ٹیم پر 328 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

اوپننگ بلے باز جیت راول 2 اور کپتان کین ولیمسن 30 رنز بناسکے، دوسری اننگز میں بھی یاسر شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح اب تک وہ 10 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

اپنے کیرئیر میں ایک اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ یاسر شاہ نے تیسری مرتبہ انجام دیا۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں کم رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی بولر بھی بن گئے، اس سے قبل عبدالقادر اور سرفراز نواز نے 9،9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔