حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے دیر سے جمع کرانے پر جرمانہ نہ کرنے کا فیصلہ

Tax

Tax

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے دیر سے جمع کرانے پر جرمانہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کے اس فیصلے سے آگاہ سے کیا۔

ان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقےکو گوشوارے دیر سے جمع کرانے پر جرمانہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے لیٹ جمع کرانے پر آڈٹ سے استثنا دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے پر یہ کیسز آڈٹ اور جرمانے کیلئے منتخب کیے گئے تھے جو کہ گزشتہ حکومت کا اقدام تھا۔

حماد اظہر کے مطابق حکومت گواشوارے جمع کرانے والوں کو سہولیات دینے کا عزم کیا ہے۔

دوسری جانب ممبر آپریشن ایف بی آر حبیب اللہ کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔