واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز پیش کی ہے کہ کیبل نیوز نیٹ ورک “CNN” چینل کے بدلے ایک نیا نیوز نیٹ ورک قائم کیا جانا چاہیے جس کا مقصد ، بیرون ملک دنیا بھر کے ناظرین کے سامنے امریکہ کی خبروں اور واقعات کو مناسب صورت میں پیش کرنا ہو۔
گزشتہ روز اپنی ایک ٹوئیٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں CNN چینل اچھا کام نہیں کر رہا اور عالمی میڈیا میں اس کا مضبوط مقابلہ نہیں ہے تاہم، یہ چینل ایک مضبوط آواز ہے جو دنیا بھر میں امریکہ کی غلط تصویر پیش کر رہا ہےلہذا اس سلسلے میں کچھ کرنا چاہیے جس کےلیے عالمی سطح کے ایک امریکی چینل کا قیام زیر غور ہے تا کہ دنیا میں امریکی عظمت کو ظاہر کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ جنوری 2017 میں وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد سے ٹرمپ کے ناقدین امریکی صدر کو میڈیا کا دشمن شمار کرتے ہیں۔