دشمن یہ زمانہ
Posted on November 28, 2018 By Majid Khan آپکی شاعری, شاعری
Lonely
جانے کیوں بن گیا دشمن یہ زمانہ لوگو
میرا پہلا ہی بہانہ ہے توانا لوگو
ایک مدت سے تھا اندھیرا ہمارے گھر میں
ہم کو آتا نظر اب ہے اجالا لوگو
جن کا کوئی نہیں دنیا میں خدا ہے ان کا
یاد رکھنا نہ کبھی ان کو ستانا لوگو
آج تنہا ہیں جو یہ بھی ستم اپنوں کا ہے
ہوتے تھے ہم بھی کسی آنکھ کا تارا لوگو
آج گھیرا ہے غموں نے تو کوئی بات نہیں
چاند کے گرد بھی اک ہوتا ہے ہالہ لوگو
باتوں کا میری نہ رکھا ہے بھرم اس نے کبھی
چاہتا میں بھی نہیں وعدہ نبھانا لوگو
کچھ میں ہی جانتا ہوں جو ہے گذاری میں نے
میری باتوں کو بنانا نہ فسانہ لوگو
( م الف ارشیؔ )
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com