کراچی (جیوڈیسک) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کی رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
فوزیہ قصوری نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ ’سیاست میں میرا سفر اختتام ہوگیا لیکن میں پاکستان کے لیے دعاگو ہوں اور فلاحی کاموں کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے کی خواہاں ہوں‘۔
واضح رہے کہ فوزیہ قصوری نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔