تہران (جیوڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے ملک کو تیل برآمد کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو پھر خلیج سے کوئی بھی تیل برآمد نہیں کر سکے گا۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے ملک کو تیل برآمد کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو پھر خلیج سے کوئی بھی تیل برآمد نہیں کر سکے گا۔
ایرانی صدر نے یہ دھمکی آج ایک خطاب کے دوران دی ہے جسے سرکاری ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی حکام ایرانی تیل کی درآمد کو صفر کی سطح پر لانا چاہتے ہیں جس کا مقصد ایران کی معیشت کو کمزور کرتے ہوئے خطے کے ممالک میں اس کے اثرو رسوخ کو کم کرنا ہے۔