کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے۔
پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن نے حلقے کے تمام 60 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی حکومت نے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ضلع کیچ میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالرؤف رند کامیاب ہوئے تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے دوہری شہرت پر ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
ضمنی انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رشید رند، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے میجر (ر) جمیل دشتی اور نیشنل پارٹی کے فدا دشتی میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔