اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 70 کی دہائی میں ٹیلی فون لگوانے کیلئے 50 ہزار رشوت دینے کا انکشاف کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی الیکشن ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے خطاب میں ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا۔
خطاب کے دوران صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ’جب میں ڈینٹسٹ بنا تو میں نے فون لگوایا تو آپ کو تعجب ہوگا کہ اس زمانے میں یعنی 70 کی دہائی میں 50 ہزار روپے رشوت گئی‘۔
اسی تقریب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں جمہوریت اور جمہوری نظام طاقت اور پیسے والوں نے گھیر رکھا ہے، آئندہ انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کو تمام تیاری اور نظام واضح کر لینا چاہیے۔