افغانستان : سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 شہری ہلاک
Posted on December 9, 2018 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Afghanistan Blast
ہرات (جیوڈیسک) مغربی افغانستان کے صوبے ہرات میں سڑک کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے 3 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے بتایا کہ ضلع گذرہ میں ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہے خاندان سے تھا۔
فی الحال کسی نے بھی اس تازہ ترین حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم فرہاد نے اس کا الزام طالبان عسکریت پسندوں پر عائد کیا ہے۔
دریں اثنا مشرقی صوبے ننگرہار کے ضلع بہسود میں افغان فوج کی ایک کارروائی میں داعش کے تین مشتبہ ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com