پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں پرتشدد’’زرد صدری احتجاجی تحریک‘‘ کے چوتھے مرحلے پر صدر عمانویل ماکروں نے پہلی مرتبہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں فرانس میں قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں، بالخصوص پولیس، کا کمال درجے کی بہادری اور غیر معمولی پیشہ وارنہ مہارت کے مظاہرے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘
ادھر فرانسیسی پولیس نے ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں گرفتار ہونے والوں کے اعداد وشمار جاری کئے ہیں۔ ان کے مطابق اب تک 1385 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ فلپ نے پیلی صدری تحریک کے ملک گیر مظاہروں کے بعد اس کے نمایندوں سے نئے مکالمے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت مہنگے رہن سہن پر ان کی تشویش کو دور کرے گی۔