روٹری عہدیداروں ممتاز بیگ، ،ضیغم علی،جان محمد وارثی و دیگر کا سہجا انگلش میڈیم خیراتی سکول عملہ کے ہمراہ گروپ فوٹو

 Rotary Books distribution Sahja School

Rotary Books distribution Sahja School

رحیم یار خاں : پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ اور سیکرٹری ضیغم علی احمد نے سہجا کے ایک نجی انگلش میڈیم خیراتی سکول کیلئے روٹری کلب روہی کی جانب سے کتابیں اور نوٹ بکس عطیہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیسف کی ایک رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے بعد وطن عزیز سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد کے حساب سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ایک تحقیق کے مطابق صرف رحیم یار خان میں پانچ سے سولہ سال کی عمر کے 47فیصد سے زائد بچے ابھی بھی آئوٹ آف سکول ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔

بھٹہ وکھیت مزدور بچوں، دکانوں،ورکشاپوں اور ہوٹلوںکے ” چھوٹے” اور کم وسیلہ بچوں کو مفت انگریزی تعلیم دینا صدقہ جاریہ ہے۔ سکول ہیڈ ماسٹرنذیر احمد اولڈ سومرو نے کہا کہ دنیا بھر میں روٹری ممبران اپنی مدد آپ کے تحت انسانی فلاحی کاموں میں عملی طور پر مصروف ہیں ۔ اس موقع پر روٹیرین جان محمد وارثی ، ریئس امتیاز احمد چاچڑ،ممتاز بیگ، عمیر عزیز،ناصر محمود لالہ،ضیغم علی،مس صباحت اسلم،شیخ عاطف، قیصر عباس،فیاض خان ودیگر موجود تھے۔روٹری کلب روہی کی جانب سے سکول کیلئے کتابیں، نوٹ بکس و دیگر تحائف پیش کئے گئے۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔روٹری انٹرنیشنل
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
چیئر مین۔ مائیکرو فنانس کریڈٹ پراجیکٹ ۔پنجاب وخیبر پختونخوا۔ روٹری انٹرنیشنل
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818 ، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com