شام میں ترکی کے ممکنہ فوجی آپریشن پر صدر ایردوان کی امریکی صدر ٹرمپ سے بات چیت
Posted on December 15, 2018 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Donald Trump – Rajab Tayyip Erdoğan
ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
اس اہم گفتگو میں شامی بحران پر غور کیا گیا۔
ایوان ِ صدر سے حاصل کردہ معلومات کےمطابق صدر ایردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین آج شام ایک ٹیلی فونک ملاقات سر انجام پائی۔
اس دوران دو طرفہ معاملات سمیت سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی سمیت شام کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
صدر ایردوان نے اپنے امریکی ہم منصب کو ترکی کی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK وائے پی ڈی سے در پیش سلامتی مسائل سے آگاہی کرائی۔
دونوں سربراہان نے شام کے حوالے سے کہیں زیادہ موثر رابطے کے قیام کے معاملے میں اتفاقِ رائے کا اظہار کیا۔
یاد رہے صدر ِ ترکی نے گزشتہ روز دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر فوجی آپریشن کا اشارہ دیا تھا۔
ترکی علاقے میں دہشت گرد عناصر کے وجود اور امریکی انتظامیہ کے ان سے تعاون سے بے چینی محسوس کرتا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com