ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیر خزانہ کے علم میں تھا: گورنر اسٹیٹ بینک

Tariq Bajwa

Tariq Bajwa

لاہور (جیوڈیسک) گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیر خزانہ اسد عمر کے علم میں تھا اور وہ پہلے ہی اس معاملے پر وضاحت دے چکے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہے۔

طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے موبائل ٹیکس ختم کیا جس سے ٹیکس نیٹ پر فرق پڑا، ٹیکس کا ڈیجیٹل نظام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔