اللہ پاک نے اس عارضی دنیا میں بیشمار مخلوقات کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا اس مخلوق میں انسانوں کیساتھ فرشتوںاورجنوں کے علاوہ ان گنت مخلوق ہے جو صبح و شام قیامت تک اللہ کی حمد و ثناء میں مصروف رہے گی بزرگ و برتر خدا تعالیٰ نے اپنی رحیمی اور کریمی سے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو یہ ہمارے لیے بہت بڑی فضیلت ہے جس کے لیے ہمیں ہر وقت اپنے رب کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے انسانوں میں ہمیں یعنی امت محمدۖ کو تمام امتوں میں شرف فضیلت عطا فرمائی اللہ پاک نے انسان پر جہاں اپنی عبادت لازم کی وہاں اس نے انسانوں کو اپنی عبادت کرنے کیساتھ دیگر امور انجام دینے پر زور دیا اسے اپنی اولاد کی پرورش کا ذمہ لگایا اس کے لیے روزی کمانے کیساتھ سردی گرمی،بھوک ،بیماری اور دیگر آزمائشوں سے بھی دوچار کیا انسان اپنی زندگی کے یہ امور انجام دینے کے بعد جب اللہ کے حضور سربسجود ہوتا ہے تو وہ اشرف المخلوقات ہونے کا حق ادا کرکے اپنے رب کی بارگاہ میں سرخ رو ہوتا ہے۔
اللہ کے محبوب آقائے دوجہانۖ کا فرمان عالی شان ہے کہ بیوائوں ، یتیموں اور مسکینوں کے لیے دھوڑ دھوپ کرنے والا بندہ ا یسے ہے جو اللہ کی راہ میں جنگ کرتا ہے اور اس شخص کی طرح ہے جو ساری رات خدا کی عبادت میں کھڑا رہتا ہے اور اس روزے دار کی طرح ہے جو دن کو کھانا نہیں کھاتا اور برابر روزے رکھتا ہے اللہ کی فرض عبادت کیطرح اپنے عزیز و اقارب اور اللہ کے بندوں کی خدمت کرنا بھی اہم فریضہ ہے یہ بات حقیقت ہے کہ اللہ کو راضی کرنے کا بہترین طریقہ مخلوق خدا کی خدمت ہے وہ لوگ عظیم ہیں جو اپنے اللہ کو راضی رکھنے کیساتھ اس کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں دنیا میں اور وطن عزیز میں بیشمار لوگ اور ایسے ادارے ہیں جو دن رات انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں ایسی ہی ایک تنظیم الخدمت فائونڈیشن ہے جو ایک عرصہ سے ملک اور بیرون ملک فلاحی کاموں کے لیے معروف ہے۔
کوئی طوفان ہو،زلزلہ ہو یا کوئی آفت۔ الخدمت فائونڈیشن لوگوں کی مدد اور خدمت کے لیے ہر جگہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے رفاعی اور فلاحی کاموں میں اس تنظیم کی کارگردگی قابل تعریف ہے اسی سلسلے میں الخدمت فائونڈیشن زون 36 سیالکوٹ کی طرف سے گزشتہ دنوں پچاس سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم یتیم اور یونیفارم ،سکول بیگ،بند جوتے جرابوں اور سویٹرز کی رسیدات سکولوں کے پرنسپلز کو دی گئیں جو وہ اپنے تعلیمی اداروں کے بچوں میں تقسیم کریں گے ا س کے لیے سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے وسیع ہال میں ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے صدر امیرالعظیم نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ صدارت کے فرائض چیمبرز کے صدر خواجہ مسعود اختر تھے اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن سنٹرل پنجاب کے سابق صدر وقاص نے تنطیم کی مجوعی کارگردگی پر روشنی ڈالی جسے حاضرین نے خوب سراہااس تقریب کوکامیاب بنانے کے لیے الخدمت فائونڈیشن زون 36 سیالکوٹ کے صدر صدیق حیدر،ڈاکٹر زاہد غنی ڈار،شامستحق ایک ہزار طالبعلموں کے لییہدنصیر اور ان کے دیگر ساتھیوں کی کوششین قابل تعریف ہیں تقریب کے دوران گورننٹ قومی ہائی سکول کے پرنسپل اکرم میر،اسلامیہ کالج کے پرنسپل شاہنوازوڑائچ نے خصوصی طور پر الخدمت فائونڈیشن کی شاندار کارگردگی اور خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ہمارے معاشرے اور ملک کا مثبت پہلو ہیں انھیں فروغ دینا چاہیے الغرض مخلوق خدا کی خدمت کے حوالے سے الخدمت فائونڈیشن کی اچھی کاوش اور مثال ہے جس کی ہم سب کو تقلید کرنی چاہیے۔
الحمدوللہ ہمارا پیارا پاکستان ایک اسلامی فلاحی مملکت ہے وزیراعظم عمران خان بھی وطن عزیز کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کا عزم رکھتے ہیں اللہ کرے وہ اپنی نیت اور ارادوں کیمطابق پاکستان کو صیح معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنانے میں کامیاب ہوں جو مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال اور بانی پاکستان حضرت قائداعظم کی فکر اور سوچ تھی تاکہ وطن عزیز کے تمام لوگوں خاص طور پر کمزور،یتیم اورنادار لوگوں کو ان کے تمام بنیادی حقوق حاصل ہو سکیں یہی عبادت اور انسانیت کا تقاضا ہے ایسا کرنے کے لیے ہمیں اجتماعی اور انفرادی طور پر مخلوق خدا کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہونے کی اشد ضرورت ہے اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو یقینی طور پر ہمارا رب ہم سے راضی ہوگا جس کے نتیجے میں ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابیاں،کامرانیاں اور خوشیاں نصیب ہونگی اور ہماری یہ دنیا بھی جنت بن جائے گی۔دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو مخلوق خدا کی خدمت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے