حزب اللہ گائیڈڈ میزائلوں کی نئی فیکٹریاں قائم کر رہی ہے: نیتن یاھو

Benjamin Netanyahu

Benjamin Netanyahu

اسرائیل (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ نے گائیڈڈ میزائل تیار کرنے والی فیکٹریاں بند کر دی ہیں اور وہ اب گائیڈڈ میزائلوں کے لیے نئی فیکٹریاں بنا رہی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس اجلاس سے چندگھنٹے قبل ایک اکنامک فورم سے خطاب میں کہی جس میں حزب اللہ کے معاملات پر بحث متوقع تھی۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ فیکٹریاں بیروت ایئرپورٹ کے قریب زیر زمین واقع تھیں تاہم اب انہیں بند کر دیا گیا ہے۔

تاہم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حزب اللہ ایسی فیکٹریاں دیگر جگہوں پر کھولنے کی کوشش میں ہے۔اسرائیل اس سال ستمبر میں گائیڈڈمیزائل معلومات کو منظر عام پر لایا تھا۔

خیال رہے کہ 27 ستمبرکو جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیتن یاھو نے لبنان میں حزب اللہ کی تین میزائل فیکٹریوں کی تصاویر دکھائی تھیں۔ نیتن یاھو نے دعویٰ کیا تھا کہ ان فیکٹریوں میں حزب اللہ گائیڈڈ میزائل تیار کررہی ہے۔ نیتن یاھو نے دعویٰ‌کیا تھا کہ حزب اللہ کی فیکٹریوں میں ایک ہزار سے زاید میزائل موجود ہیں۔یہ اسلحہ گودام اوزاعی، بیروت ہوائی اڈے کے قریب اور کمیل شمعون اسپورٹ سٹی کے نیچے قائم ہے۔